the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 02 جولائی (ایجنسی) ترقی پسند اتحاد ( یوپی اے ) کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں پیر کو رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری کے كمپني کاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ”َ۔وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کی چھ پیداواری یونٹس كمپني کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس میں رائے بریلی کی ماڈرن ریل کوچ فیکٹری بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا’’ کمپنی کاری نجکاری کا آغاز ہوتا ہے ۔ یہ ملک کی اہم املاک کوڑیوں کے بھاو پرائیوٹ کمپنیوں کو فروخت کرنے کا آغاز ہے ۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جاتے ہیں‘‘ ْ ۔ 
یو پی اے سربراہ نے کہا کہ رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری ہندوستان ریل کا سب سے زیادہ ماڈرن



کارخا نہ ہے جہاں سب سے سستے اور اچھے کوچ بنتے ہیں ۔ وہاں گنجائش سے زیادہ پیداوار ہو رہی ہے ۔ كپنی کاری سے دو ہزار سے زیادہ مزدوروں، ملازمین اور ان کے کنبوں کا مستقبل بحران میں ہے۔ مسز گاندھی نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ حکومت کیوں نجکاری کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا’’کچھ خاص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پبلک کمپنیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ۔ ہندوستان یئروناٹکس لمیٹڈ اور بی ایس این ایل کے ساتھ کیا ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریل کمپنیوں کے کمپنی کاری کو حکومت نے گہرا راز بنا کر رکھا ۔ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے مزدور یونین اور مزدوروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کر نے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ان تمام معاملات کی پارلیمانی جانچ کی جانی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.