: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 19 جون (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو جمعرات کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پیٹ میں درد کی وجہ سے انہیں 15 جون کو قومی دار الحکومت کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال کے ذرائع نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ محترمہ
سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ اب صحت مند ہیں۔ وہ اپنے بیٹے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے لیے اسپتال سے روانہ ہوئیں۔
اسپتال کے مطابق 78 سالہ محترمہ سونیا گاندھی کی حالت ٹھیک ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی اسپتال میں سونیا گاندھی کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا تھا۔