: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ادے پور، 14 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی لیڈروں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے تمام کارکنوں کو بہت کچھ دیا ہے، اس لیے اب پارٹی کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے اور سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
جمعہ کو ادے پور میں منعقد پارٹی کے چنتن شیویر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ پارٹی کی طویل اور سنہری تاریخ میں آج وقت آگیا ہے کہ پارٹی کے لوگ ذاتی خواہشات کو تنظیم کے مفادات سے جوڑ کر پارٹی کا قرض ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کیسے مضبوط ہو، اس کے لیے ہمیں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنا ہوگا تاکہ یہاں سے تنظیم کی مضبوطی، عزم اور اتحاد کا مضبوط پیغام جائے۔