نئی دہلی، 13 اگست (ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت مختلف وزراء اور سیاسی شخصیات نے سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر كووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایوان میں اپنی مضبوط شخصیت کی چھاپ چھوڑنے والے مسٹر چٹرجی کا انتقال نہ صرف مغربی بنگال بلکہ پورے ملک کے لئے بہت بڑا نقصان ہے. انہوں نے ٹویٹ کیا، "آنجہانی لیڈر کے اہل خانہ اور ان گنت پرستاروں کے تئیں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں"۔
text-align:="" start;"="">مسٹر مودی نے مسٹر چٹرجی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا"سابق ممبر پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی ہندوستانی سیاست کے ایک قدآور لیڈر تھے۔ انہوں نے ہمارے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کیا۔ وہ غریبوں اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے تھے"۔مسٹر مودی نے ان کے خاندان اور حامیوں سے اظہار تعزیت کیا۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے مسٹر چٹرجی کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے. مسٹر گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا"مسٹر چٹرجی 10 بار ایم پی رہے. وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ تھے. تمام ممبران پارلیمنٹ پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر ان کا احترام کرتے تھے۔ غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت"۔