: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ملک کی ثقافت، عہد اور آئین کی "مجرمانہ لنچنگ" کا مقابلہ جاری ہے مسٹر نقوی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک محسوس کر رہا ہے کہ کچھ لوگ ہندوستان کے ثقافت، عزم، آئین کے "فرقہ وارانہ لنچنگ" کی سپاری لے کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈہ سنڈیکیٹ کا ’’مودی بیشنگ سنک‘‘ دراصل ’’بھارت بیشنگ سازش‘‘ بنتی
جارہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کی جامع ترقی کے کامیاب نتائج سے پریشان کچھ لوگ اقلیتوں کے حوالے سے دنیا کے سامنے حقائق اور زمینی حقیقت کے برعکس ’جھوٹ کے جھاڑ سے سچ کے پہاڑ‘ کو شکست دینے کا ’پاکھنڈی پریاس‘ کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتوں نے "پولرائزیشن کی دھوکہ دہی" سے ’جامع بااختیار بنانے کی قوت‘ سے منہدم کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں آج سماج کے تمام طبقات سماجی، معاشی، تعلیمی بااختیار کے برابر کے حصہ دار بن رہے ہیں۔