آندھرا،گورنتلا، ٩ مئی (ذرائع) جموں و کشمیر میں پاکستانی فائرنگ میں شہید ہونے والے آندھراپردیش کے بہادر سپاہی مرلی نائیک کی شہادت کی خبر ان کے آبائی گاؤں کلی تھنڈا (ضلع ستیا سائی، منڈل گورنتلا) پہنچتے ہی گاؤں میں چاروں طرف غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرلی نائیک کے اہلِ خانہ ان کی موت کی خبر سن کر غم سے نڈھال ہو گئے۔ اُن کے گھر پر کہرام
مچ گیا ہے، رشتہ دار اور پڑوسی اشکبار آنکھوں سے تسلی دیتے نظر آئے۔
مرلی نائیک کا جسد خاکی کل ان کے آبائی گاؤں لایا جائے گا، جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
شہید مرلی نائک کے اہلِ خانہ سے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فون پر بات کر کے اظہارِ تعزیت کیا۔