the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک ایک ٖغیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے۔
مہلک وائرس ’کورونا‘ کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے مد نظر مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی ڈاکٹروں، صحافیوں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات کے ساتھ موجودہ صورتحال میں تعاون کے لیے بات چیت کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر



معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضرورت ہے۔ سماجی تنظیموں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر ’انسانیت‘ ہوتا ہے، رسائی وسیع تر ہوتی ہے اور جذبۂ خدمت کے سبب عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ان خصوصیات کے سبب یہ تنظیم غریبوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی طبی سہولت اور رضاکار بھی مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختصر مدتی منصوبوں اور طویل مدتی نقطۂ نظر کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.