سری نگر ، 21 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو پر نے پیر کو رام بن ضلع میں تیز بارشوں سے پیدا ہونے والی صور تحال کو
انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ کے اطراف کے علاقوں میں حالات کافی خراب ہیں عمر عبد
اللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، رام بن سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، خاص طور پر جموں سری نگر قومی شاہراہ کے آس پاس انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شاہراہ کی بحالی اور متاثرہ رہائشی علاقوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔