the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16اگست (یو این آئی) وزارت خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پر اعلی سطح پر مسلسل سخت نظر رکھی جارہی ہے اور حکومت وہاں پھنسے ہندستانی شہریوں کی حفاظت اور ملک کے مفادات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گی وزار ت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں پیر کو کہاکہ کابل میں سیکورٹی صورتحال گزشتہ کچھ دنوں میں بہت خراب ہوئی ہے اور یہ بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت



افغانستان کے واقعات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہاں پھنسے لوگوں کی حفاظت اور ہندستانی مفادات کی حفاظت کے لئے باقاعدہ طورپر ایڈوائزری جاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انکی فوری طورپر واپسی کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔ وہاں پھنسے لوگوں کے لئے ہنگامی حالت میں رابطہ کرنے کے لئے نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کے اراکین کو بھی مدد پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا پتہ ہے کہ اب بھی وہاں ہندستانی شہری ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.