حیدر آباد ۔ 11 جون (اعتماد نیوز ) آم کھانے کے بعد فوت ہونے والی لڑکی کی دوسری بہن بھی علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بڑی بہن بھونیشوری (17) پیر کے روز فوت ہوگئی جبکہ چھوٹی بہن سندھیا (10) منگل کو دوران علاج فوت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والے وائجنا تھے اور اندوستی و پھل واڑی علاقے میں مقیم ہیں۔ پولیس نے بتایا ۔ کہ حال ہی میں ان کی رشتہ دار بنو کا گھر آنے کے دوران نارائن گوڑہ میں واٹر بورڈ کے قریب سے آم خرید کر لائیں۔ ان آموں کو اندوستی اور ان کی چار بیٹیوں نے کھایا تھا۔
اتوار کی شام آم کے کھانے کے بعد پانچوں افراد
کو اچانک قئے اور دست کی شکایت شروع ہوگئی جس پر انہیں علاج کے لیے کاچی گوڑہ کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران وائجنا تھ کی تیسری بیٹی بھونیشوری (17) فوت ہو گئی جبکہ اس کی بہن سندھیا (10) بھی منگل کے روز جانبر نہ ہوسکی۔ متوفیہ لڑکیوں کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندوستی اور ان کی دو دیگر بیٹیاں ابھی زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سمیت غذا سے ان کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے تا کہ موت کی وجوہات کا علم ہو سکے۔