the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 17 جون (یو این آئی) دہلی حکومت نے کورونا کے دور میں اخراجات میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کے کام (ضروری کاموں کے علاوہ) اور دیگر اخراجات میں کمی کا حکم جاری کیا ہے۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے یہ اطلاع دی۔
دہلی حکومت نے اخراجات کا انتظام کرنے اور معقول بنانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
مسٹر سسودیا نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 کے پہلے دو ماہ کے دوران دہلی حکومت کے اخراجات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران دہلی کی محصولات 5،273.26



کروڑ روپے رہے ہیں، جبکہ اخراجات 8،511.09 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ ان دو مہینوں میں دہلی نے اپنی محصول سے 3،237.83 کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے ہیں جو پچھلے سال کی بچت سے ملے تھے۔
نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ مالی سال 2019۔20 کے دوران پہلے 2 ماہ کا خرچ 4705.14 کروڑ تھا ، مالی سال 2020-21 میں یہ 4965.5 کروڑ تھا۔ کورونا وبا کی وجہ سے رواں مالی سال میں اخراجات تیزی سے بڑھ کر 8511.09 کروڑ ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کورونا مدت کے دوران مختلف امدادی کاموں کی وجہ سے گذشتہ برسوں کے مقابلہ میں اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.