the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی ، 18 جون ( یواین آئی) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے پیش نظر ان کے ماتحت وزارتوں کا کام فی الحال نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سونپا گیا ہے۔
مسٹر جین کو تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر پیر کی رات راجیو گاندھی سپر اسپیشلائٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں بدھ کے روز ان کی جانچ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے قبل منگل کے روز مسٹر جین کا کوروناٹیسٹ منفی آیا تھا۔
مسٹر جین اسپتال میں ہی ہیں۔ ان کے بیمار ہونے کی وجہ سے وزارت صحت سمیت ان کے ماتحت دیگر وزارتوں کا چارج مسٹر سیسودیا کو سونپا گیا ہے۔ وہ ان وزارتوں کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں



گے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے سب سے بھروسہ مند مسٹر سیسودیا کے پاس وزارت خزانہ اور تعلیم جیسے دیگر اہم محکموں کی ذمہ داری پہلے سے ہے ۔
مسٹر جین کے پاس وزارت صحت کے علاوہ واٹر اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کا چارج بھی ہے۔
وزیر صحت دہلی میں کورونا سے بگڑتی صورتحال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی جانے والی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن ، لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل ، مسٹر کیجریوال ، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا اور مرکز اور دہلی کے کئی سینئرافسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.