: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سیتامڑھی ، 08 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیور یویژن (ایس آئی آر) فہرست سے دراندازی کرنے والوں کے نام ہٹانے کی مشق ہے، کیونکہ کسی بھی حالت میں انہیں انتخابات میں ووٹ دینے کا حق نہیں دیا جا سکتا سیتامڑھی ضلع کے پنور ادھام کی مقدس سر زمین پر ایک عظیم الشان ما تا جانکی مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد
یہاں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کر رہا ہے، جس پر اپوزیشن پارٹیاں کافی شور مچارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بشمول راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے قائدین بھی ایس آئی آر کے بارے میں مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر پر سوال اٹھانا آئین کی شق کے خلاف بات کرنے کے مترادف ہے۔