: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/2جولائی(ایجنسی) نریندر مودی نے افغانستان میں خودکش حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے وہاں کے کثیر ثقافتی ڈھانچہ پر حملہ قرار دیا ہے۔ افغانستان میں اتوار کو اقلیتی ہندو اور سکھ فرقہ کے لوگوں پر اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہ صدر اشرف غنی سے ملاقات کرنے جارہے تھے۔ اس حملہ میں 19لوگ مارے گئے تھے ۔
حملہ شمال مشرقی نانگرہار صوبہ میں ہوا۔ مسٹر مودی نے پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہم اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے افغانستان کے کثیر ثقافتی ڈھانچہ پر حملہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ مرنے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے۔ زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ہندستان دکھ کے اس لمحہ میں افغانستا کی مدد کے لئے تیار ہے۔