بھوپال، 03 ستمبر(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے بالاگھاٹ اور منڈلا ضلع میں لولیول چاول راشن کی دکانوں کے ذریعہ غریبوں میں تقسیم کئے جانے سے متعلق مکمل معاملے کی جانچ آج اکنامک کرائم سیل (ای او ڈبلیو) سے کرانے کا حکم دیا۔
سرکاری ذرائع کے
مطابق مسٹر چوہان نے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں یہ حکم دیا۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ گھٹیا چاول کو راشن کی دکانوں تک پہنچانے والے قصورواروں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
ای او ڈبلیو معاملے کی جانچ کرکے سچ سامنے لایا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔