ڈھاکہ، 21 دسمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیح حسینہ ہفتے کے روز آئندہ تین برسوں کے لئے ایک بار پھر ’بنگلہ دیش عوامی لیگ‘ کی صدر منتخب کی گئیں۔
برسراقتدار پارٹی بنگلہ دیش عوامی لیگ کی قومی کونسل نے
محترمہ حسینہ کو پارٹی کی صدر اور عبدالقادر کو جنرل سکریٹری منتخب کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر صدر منتخب کئے جانے پر پارٹی لیڈروں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے پر زور دیا۔