نئی دہلی/14اگست(ایجنسی) جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر ملک کے جباز سپاہیوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا، مرکزی ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) نے بہادری کے لیے دیے جانے والے شوریہ چکر کا اعلان کیا ہے، پندرہ اگست کو ملک اپنا 72 واں یوم آزادی دھوم دھام سے منانے جارہا ہے ۔ ملک بھر میں ہر طرف حب الوطنی کا ماحول ہے ۔ اس موقع پر ملک کے لئے قربانی دینے والے جوانوں کو میڈلس دئے جائیں گے ۔ اس مرتبہ یوم آزادی کے موقع پر راشٹریہ رائفلس کے شہید جوان اورنگ زیب کو شوریہ چکر دیا جائے گا۔ اورنگ
زیب کے ساتھ ہی میجر آدتیہ کمار کو بھی شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔
علاوہ ازیں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل شریف الدین گنئی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد طفیل کو بعد از مرگ صدار تی بہادری میڈل سے نوانے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 177 پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پولیس میڈل ، 88 خصوصی خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل اور 675 کو قابل تعریف خدمات پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔