12 جون ( پی ٹی آئی) ریاست کیرالہ کی حکومت کے جنرل ایڈ منسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری کرده تبادلہ اور تقرری کے احکامات
کے بعد سینئر آئی پی ایس عہد یداراے پی شوکت علی کو کوزی کوڈ شہر کا نیا پولیس کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ 11 جون کو جاری سرکاری حکم نامے کے مطابق، اے پی شوکت علی (آئی پی ایس، کیرالہ کیڈر 2015)، جو اس سے قبل الا پوزا میں کرائم برانچ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کر کے انہیں شہر کوزی کوڈ کا پولیس کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ
تقرری ریاست میں آئی پی ایس عہدیداران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے عمل کے تحت کی گئی ہے۔ حکم نامے میں کوزی کوڈ پولیس کمشنر کا ایک ایکس۔ کیڈر عہدہ بھی تخلیق کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق، میرن جوزف (آئی پی ایس، کیرالہ کیڈر 2013)، جواب تک کوزی کوڈ شہر کی پولیس کمشنر تھیں، کا تبادلہ کر کے انہیں کوزی کو ڈرورل کی ضلع پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اے پی شوکت علی ایک تجربہ کار پولیس عہدیدار ہیں، جنہوں نے کیرالہ پولیس میں اپنی طویل خدمات کے دوران کئی اہم اور حساس مقدمات کی تحقیقات کی قیادت کی ہے۔