the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے ہندوستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کردیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقدامات اور نفرت کی سیاست سے بھارت کا سر شرم سے جھک گیا



ہے۔
آزادی کے 75 سالوں میں آج تک کسی وزیر اعظم نے ہندوستان کو اس قدر ذلیل نہیں کیا اور نہ ہی ہندوستان کا سر دنیا کے سامنے اس طرح جھکایا جس طرح مسٹر مودی نے کیا ہے۔ نریندر مودی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے آج پوری دنیا میں حکومت ہند کے سفیروں کو بلایا جا رہا ہے۔ ان کی تذلیل کی جا رہی ہے اور معافی مانگنے کو کہا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ترجمان غلطیاں کرتے ہیں کیونکہ انہوں نےنریندر مودی سے نفرت کرنے کی تربیت حاصل کی اور ہندستان کو معافی مانگنی پڑتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.