نئی دہلی ، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوور سیز سٹیزن آف انڈیا کار ڈرکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
مسٹر شاہ نے پیر کو یہاں نئے اوور سیز سٹیزن آف انڈیا (اوسی آئی ) پورٹل لانچ کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر سمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ نئے پورٹل
کو اپ ٹو ڈیٹ یوزر انٹرفیس کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم شہریوں کی آسانی سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد شہری دنیا کے کئی ممالک میں رہتے ہیں اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہندوستان آنے اور یہاں قیام کے دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کر کرنا پڑے۔ نیا پورٹل 50 لاکھ سے زیادہ موجودہ اوسی آئی کارڈ ہولڈرز اور نئے صارفین کے لیے بہتر فعالیت، بہتر سیکیورٹی اور صارف دوست تجربہ فراہم کرے گا۔