: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 03 فروری (یو این آئی) داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے ملک کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازنے کا ہفتہ کو اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے کروڑوں ہم وطنوں کے جذبات کا احترام قرار دیا مسٹر شاہ
نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا تجربہ کار لیڈر کو 'بھارت رتن' سے نوازنے کا فیصلہ بھی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے اعزاز ہے وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل پیغام رسانی پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اڈوانی جی نے پوری زندگی بے لوث ہو کر ملک اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے۔