تیسری قومی پوش کا نکلیو اور ایکسی لینس ایوارڈ 2025 تقریب میں مقررین کا اظہار خیال نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کام کے مقامات پر جنسی ہراسانی کی روک تھام (پوش) کے موضوع پر یہاں ایک مباحثہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سبھی مقررین نے دفتر ، فیکٹری اور کام کرنے کے دیگر مقامات پر خواتین کو عزت کی نگاہوں سے دیکھنے ، ان کا مکمل احترام کرنے اور ان کے ساتھ اچھا
برتاؤ کرنے پر زور دیا اس موقع پر راجیہ سبھا کی رکن اور سابق قومی خواتین کمیشن کی چیر پرسن ریکھا شرمانے کہا کہ پوش کا نکلیو 2025 میں شریک ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ پلیٹ فارم محفوظ اور شمولیاتی کام کے مقامات کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے۔ بیداری اور جوابدہی کے توسط سے پوش موثر حکمت عملی کے
نفاذ کو مضبوط بنانے کے لئے لازمی حیثیت رکھتا ہے۔