ایران 15 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) ہندوستانی ایئر لائنز نے ایران کے اوپر سے گزرنے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور بہت سی دوسری پروازوں کے روٹ تبدیل کردئے گئے ہیں۔یہ فیصلہ ایران کی جانب سے تجارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ
میں، ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا نے کہا کہ "ایران میں پیش رفت، اس کے بعد فضائی حدود کی بندش اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر،” اس خطے میں پروازوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن پروازوں کے راستے میں تبدیلی فی الحال ممکن نہیں ہے، انہیں منسوخ کردیاگیا ہے۔