: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ادار پونہ والا نے پیر کے روز تصدیق کی کہ ان کی کمپنی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین 'کوویشیلڈ' کے ہنگامی استعمال کے لئے ڈرگس کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) سے اجازت طلب کی
ہے۔
مسٹر پونہ والا نے پیر کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ"وعدے کے مطابق سال 2020 کے اختتام سے قبل سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ہندستان میں بننے والی کورونا ویکسین 'کوویشیلڈ' کے پہلے ہنگامی استعمال کے لئے درخواست دی ہے۔
اس سے بےشمار زندگیاں بچیں گی اور میں حکومت ہند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں"۔