the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/1اکتوبر(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر مشیر Kellyanne Conway کیلیان کونوے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی ہراسیت کا نشانہ بن چکی ہیں لیکن انھوں نے اس فعل کے مرتکب اور مقامِ ارتکاب کے بارے میں کوئی تفصیل ذکر نہیں کی۔

کونوے نے یہ انکشاف اتوار کے روز امریکی چینل "سی این این" پر نشر ہونے والے پروگرام 'اسٹیٹ آف دا یونین' کے میزبان جیک ٹوپر کو دیے گئے انٹرویو میں اُس وقت کیا جب وہ ٹرمپ کے نامزد امیدوار بیرسٹر بریٹ کیوانو کے سپریم کورٹ میں تقرّر کا دفاع کر رہی تھیں۔



start;">خاتون مشیر نے مزید کہا کہ "میں جنسی حملے، جنسی ہراسیت اور عصمت دری کا نشانہ بننے والوں کے حوالے سے انتہائی ہمدردی محسوس کرتی ہوں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں جنسی حملے اور ہراسیت کا شکار بن چکی ہوں۔ بیرسٹر کیوانوو یا کوئی بھی اور شخص اس کا ذمّے دار نہیں۔ آپ کے نجی برتاؤ کا ذمّے دار آپ کو خود ہونا چاہیے"۔

ایک موقع پر میزبان نے اس امر کو قابل ذکر قرار دیا کہ ٹرمپ کے خلاف جنسی ہراسیت اور نازیبا سلوک کے حوالے سے کئی دعوے سامنے آنے کے باوجود کونوے نے امریکی صدر کے ساتھ کام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم کونوے نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے میزبان کو جواب دیا کہ "آپ دونوں امور کو خلط ملط نہ کریں۔ آپ دنیا میں ہونے والے ہر واقعے میں ہمیشہ ٹرمپ کو کھینچ کر نہ لایا کریں"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.