حیدرآباد، ٩ مئی (ذرائع) ہند- پاک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرس سیکیوریٹی سخت کردی گئی ہے، اور مسافروں کے لیے ایک اہم مشورہ جاری کیا ہے۔
ایئرپورٹ کی جانب
سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کی وجہ سے مسافروں کو لمبی قطاروں اور تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی اس کے مطابق کریں۔