حیدر آباد۔ 8 مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کو کسی بھی داخلی گڑ بڑ کو روکنے اضافی چوکسی بر قرار رکھنے کا مشورہ دینے کے ساتھ ہی حیدر آباد پولیس نے غیر سماجی عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی
کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے مذہبی مقامات کے ارد گرد اپنی نگرانی بڑھادی ہے۔
مقامی ، ڈویژنل، زونل سطح پر نائٹ ڈیوٹی کرنے والے عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رات کے وقت اپنے مقررہ دائرہ کار میں اہم عبادت گاہوں کا لازمی دورہ کریں اور چیک کریں۔