نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ترکی کے خلاف ایک اور سخت کارروائی کرتے ہوئے، جس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی جوابی فوجی کارروائی میں مدد کی تھی، ہندوستان نے جمعرات کو اپنی کمپنی سلیبی ائر پورٹ سروسیز انڈ یا پرائیویٹ لمٹیڈ کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے
کہا ہے کہ گراؤنڈ ہینڈ لنگ ایجنسی کے زمرے میں سلیبی ائر پورٹ سروسیز انڈ یا پرائیویٹ لمٹیڈ کی سیکورٹی کلیئرنس کو فوری اثر سے منسوخ کیا جا رہا ہے۔
بیور و آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ یہ قدم قومی سلامتی کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ یہ کمپنی دہلی اور ممبئی کے ہوائی اڈوں پر کام کر رہی تھی۔