حیدرآباد/11مئی(ایجنسی) حیدرآباد میں کانگریس کے دو رہنماؤں کے درمیان ہاتھاپائی کو ویڈیو سامنے آیاہے، اس ویڈیو میں کانگریس رہنما hanumantha-rao ہنمنتا راؤ اور ناگیش مدیراج nagesh-mudiraj آپس میں مارپیٹ کرتے دیکھ رہے ہیں، راؤ اور ناگیش کے درمیان ہوئے یہ واقع میڈیا کے کیمرے میں قید ہوگیا، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ-بچاؤ کی بھی کوشش کی-
حیدرآباد میں حزب اختلاف جماعتوں کی طرف سے انٹرمیڈیٹ نتائج کا جلد اعلان کرنے کی مانگ کو لیکر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیاجارہا تھا، اسی دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ ہنمنتا راؤ اور ناگیش کسی بات سے ناراض ہوکر آپس میں لڑنے لگے.