the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 اگست (ایجنسی) سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق آرٹیکل 370 کی دفعات کو غیر مؤثر کئے جانے کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی اور ریاست میں جاری کرفیو واپس لینے سے متعلق درخواستوں پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
درخواست گزار منوہر لال شرما نے جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے کیس کا ذکر کیا۔ مسٹر شرما نے دلیل دی کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کئے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ میں چیلنج کرنے جا رہا ہے،ایسا نہ ہو کہ ہندوستان، جموں کشمیر کو ہمیشہ کے لئے کھو دے۔
اس پر جسٹس رمننا نے پوچھا’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ ہندوستان کے آئینی ترمیم پر روک لگا دے گا؟‘‘ اس پر درخواست گزار نے تسلیم کیا کہ ایسا نہیں ہے۔
اس کے بعد



عدالت عظمی نے مسٹر شرما کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اس پرسماعت کے لئے تاریخ مقرر کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 370 میں جو ترمیم کی ہے وہ مکمل طور پر غیر آئینی ہے۔ حکومت نے اس معاملہ میں من مانی کرتے ہوئے غیر آئینی طریقے سے کارروائی کی ہے۔
قابل غور ہے کہ ایسی ہی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں جموں - کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ عرضی تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔ ان کے وکیل نے بھی اس معاملہ کو جسٹس رمننا کی بنچ کے سامنے ہی کیا، لیکن انہوں نے اس معاملہ میں فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
جسٹس رمنا نے تحسین پونےوالا کو وہی جواب دیا کہ چیف جسٹس خود اس کی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.