: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/27ڈسمبر(ایجنسی) مملکت سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو آئندہ ماہ سے اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں 12 جنوری کو الہلال اور الاتحاد کلب کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا جائے گا، جب سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں براہ
راست فٹبال میچ کے دیدار سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
تاہم خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت محدود سطح پر دی گئی ہے اور انہیں صرف راجدھانی ریاض شاہ فہد اسٹیڈیم جدہ میں واقع شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی اور دمام کے محمد بن فہد اسٹیڈیم میں ہی میچ دیکھنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔