the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ/22فروری(ایجنسی) بیجنگ میں آج جمعے کے روز سعودی عرب اور چین کی اعلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہین ژینگ نے کی۔ ااس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

معاہدوں میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان سمندری نقل و حمل کا سمجھوتا شامل ہے۔ اس کے علاوہ توانائی اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کے لیے اولین ترجیحات کے منصوبوں میں پیش رفت کے واسطے توانائی ، صنعت اور معدنی دولت کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

چین اور سعودی عرب کے بیچ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے واسطے چینی وزارت تجارت اور سعودی



وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے درمیان دستخط ہوئے۔


مزید برآں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ اور چینی وزارت خزانہ کے درمیان حکومتی قرض کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے۔ ان سمجھوتوں کے مقاصد میں چین کے شہر یانبیان میں تین ہسپتالوں کی تعمیر اور تیاری کے علاوہ چین میں زلزلے سے متاثرہ تین شہروں کی بحالی اور تعمیر نو ہے۔

سائبر کرائمز کے انسداد کے میدان میں تعاون کے لیے سعودی وزارت داخلہ اور چینی وزارت برائے جنرل سکیورٹی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں سعودی جنرل انویسٹمنٹ فنڈ اور چینی نیشنل اتھارٹی برائے توانائی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.