ریاض، 24 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب کے سوئے ہوئے شہزادے نے اپنی زندگی کے 36 سال مکمل کر لیے ، 20 سال سے کومہ کی حالت میں رہنے والا شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کو سلیپنگ پرنس، بھی کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق
شہزادہ الولید بن خالد بن طلال آل سعود جنہیں سعودی عرب کا سلیپنگ پرنس کہا جاتا ہے ، 18 اپریل 2025 کو 36 برس کے ہو گئے۔
شہزادے کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی شہریوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور امید کے پیغامات شیئر کیے۔