the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
ریاض۔  سعودی عرب میں تقریبا چار دہائی کے بعد دارالحکومت ریاض میں پہلا سینما گھر آئندہ 18 اپریل کو کھل جائے گا۔  دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سالوں سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سینما گھر ہوگا۔

اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے بتایا کہ اس حوالہ سے سعودی حکومت کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور سعودی عرب میں اے ایم سی کا پہلا سینما گھر دارالحکومت ریاض میں کھولا جائے گا۔ تاہم اس سوال پر کہ کیا سینما گھروں میں خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی یا ان کے لئے علیحدہ سیٹوں کا تعین کیا جائے گا، ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔

سرکاری میڈیا نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے کل اس سلسلے میں اے ایم سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق اگلے پانچ برسوں کے دوران



ملک کے 15 شہروں میں 30 سے 40 سینما ہال كھولے جائیں گے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قدامت پرست ملک میں دیگر عوامی مقامات پر خواتین اور مردوں کے ساتھ ساتھ بیٹھنا بھی ممنوع ہے لیکن سینما ہال میں وہ ساتھ ساتھ بیٹھ کر فلم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اسی حوالہ سے سعودی وزارت اطلاعات اور ثقافت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں ملک کے پندرہ شہروں میں 30 سے 40 سینما ہال کھولے جائیں گے جبکہ 2030 تک ان کی تعداد 100 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ اے ایم سی دنیا بھر میں تقریباً 1000 سینما گھر چلاتی ہے۔

ملک میں آنے والی اس جیسی متعدد بڑی تبدیلیوں کا سہرا ملک کے 32 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دیا جا رہا ہے جو روایتی طور پر ایک قدامت پسند ملک میں خود کو جدیدیت پسند کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔ گذشتہ برس سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی عرب میں 1990 سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی۔ یہ پابندی قانون کا حصّہ نہیں تھا تاہم معاشرتی اور تہذیبی طور پر سعودی عرب میں اس عمل کی اجازت نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.