یروشلم ، 25 اگست (یو این آئی) فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے العربیہ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب دور یاستی حل کے تحفظ کے لیے ایک مغربی بلاک بنانے میں کامیاب رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض کے ساتھ روزانہ رابطہ کاری جاری ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ سعودی
عرب دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ایک رفتار پیدا کرنے کی قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی مسئلہ اپنی تاریخ کے سب سے مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔ تل ابیب فلسطینیوں کے ساتھ تمام دستخط شدہ معاہدوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع ہیں۔