the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض، 12 اگست (یوا ین آئی) سعودی محکمہ ہوا بازی نے یکم ستمبر سے اندرون ملک پروازوں میں کورونا کے پیش نظر نشست خالی رکھنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے داخلی پروازوں میں اب کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی محکمہ ہوا بازی کے اس فیصلے پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔مملکت کے محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست



خالی نہیں رکھیں گے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔
محکمہ کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
سعودی محکمہ ہوا بازی کی متعلقہ ٹیم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور کہا طیاروں کی تمام نشستیں استعمال کی جائیں، اس پابندی کا خاتمہ مسافروں کی دونوں خوراکیں لینے کی بنیاد پر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.