the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب یمن کی حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔ یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس کارروائی کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ فضائی



دفاعی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو اپنے نشانہ تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔ دوسری جانب سعودی شہری دفاع نے ینبع اور یمن کی سرحد کے قریب واقع شہر شرورہ میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر انتباہی نظام بھی فعال کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کردیا گیا۔ حوثی ملیشیا نے تاحال مدینہ منورہ کی جانب میزائل داغنے کے واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.