ممبئی ، 27 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ اگر آج بالا صاحب ٹھا کرے زندہ ہوتے تو وہ آپریشن سندور کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو گلے لگاتے ، شیوسینا ( ادھو ٹھاکرے) کے ترجمان اور راجیہ سبھار کن سنجے راوت نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے سنجے راوت نے کہا کہ اگر آج بالا صاحب ٹھا کرے یہاں ہوتے تو انہیں افسوس
ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بالا صاحب ٹھاکرے کی توہین کر رہے ہیں اور مہاراشٹر اس توہین کو کبھی نہیں بھولے گا۔
سنجے راوت سے جب امت شاہ کے بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ان کا سر صحیح جگہ پر نہیں ہے، میرے خیال میں یہی بات ہمارے حکمرانوں پر بھی صادق آتی ہے۔