: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ میں مذہبی آزادی سے متعلق کمیشن کی واحد مسلم رکن سمیرا منشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا استعفیٰ دو تشویشناک معاملات کے خلاف احتجاج ہے۔ پہلا یہ کہ کمیشن کی رکن کیری بریگن بولر
کو فلسطین سے متعلق ان کے مؤقف کی وجہ سے برطرف کیا گیا، اور دوسرا ایران کے خلاف امریکی حکومت کی وہ جنگی کارروائیاں ہیں جو آئینی اجازت اور امریکی کانگریس کی منظوری کے بغیر کی جا رہی ہیں۔سمیرا منشی کے مطابق ان اقدامات سے مذہبی آزادی کے اصولوں اور جمہوری نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔