تهران / بیجنگ / ماسکو ، 22 جولائی (یو این آئی) ایران کے جوہری پرو گرام پر سہ فریقی اجلاس منگل کو تہران میں ہونے جا رہا ہے جس میں ایران کے ساتھ چین اور روس بھی شامل ہوں گے ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو اس بات کا اعلان کیا۔ روس کے سرکاری میڈیا تاس نے رپورٹ کیا
کہ ایرانی وزارت خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن تہران میں سہ فریقی اجلاس میں وزارتی سطح سے نیچے کے حکام کی شرکت متوقع ہے۔
یہ سہ فریقی اجلاس 25 جولائی کو استنبول میں ایران اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ یا ای تھری ممالک کے درمیان ہونے والے اجلاس سے پہلے ہو رہا ہے۔