پاکستان 2 دسمبر 2025 (ذرائع) پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی موت کے بارے میں افواہیں حکومت نے مسترد کر دی ہیں، لیکن اہل خانہ کو انہیں دیکھنے کی اجازت نہ دینا اور صحت کے بارے میں معلومات نہ دینا تشویش کا باعث بنا۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، جبکہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر کے ریلیوں
پر پابندی لگائی گئی۔عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان کا کہنا ہے کہ والد کی حفاظت اور صحت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں، اور انہیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس نے پارٹی کارکنان کے احتجاج کو مزید بڑھا دیا ہے۔