حیدرآباد 23دسمبر(یواین آئی)آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت حیدرآباد میں کل سے شروع ہونے والے سرمائی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
وہ 25 دسمبر کو سرورنگر
اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
تین روزہ سرمائی کیمپ بھارت انجینئرنگ کالج میں منعقد کیا جائے گا جس کو ’وجئے سنکلپ شیور‘ کا نام دیا گیا ہے۔