نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے دو الگ الگ فیصلوں میں ایل پی جی سبسڈی کے لیے 42,000 کروڑ روپے کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی
میٹنگ میں دونوں تجاویز کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی و شنو نے کہا کہ اجولا اسکیم کے استفادہ کنندگان کو رواں مالی سال 2025-26 میں ایک سال میں 9 ریفل پر فی سلنڈر 300 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔