حیدر آباد 8 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر کا نکنی کشن ریڈی کی خصوصی کاوشوں سے سکندر آباد کنٹونمنٹ کے حدود میں ترقیاتی کاموں کے لیے 303 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس فنڈ کی منظوری دیتے
ہوئے کہا کہ یہ رقم کنٹونمنٹ کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی۔
سکندر آباد کنٹونمنٹ میں مجوزہ ایلیویٹڈ کوریڈورس کی تعمیر کے لیے کنٹونمنٹ کی اراضی کو حیدر آباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمدا) کو منتقل کرناضروری ہے۔