the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر آر پی این سنگھ آج کانگریس کاساتھ چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کادامن تھام لیا۔
مسٹر سنگھ نے منگل کو یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان، مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر اور جیوترادتیہ سندھیا، اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سواتنتر دیو سنگھ، اترپردیش کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما کی موجودگی میں رسمی طور پر بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔
اس موقع پر مسٹر سنگھ نے کہا، 'میں 32 برسوں تک ایمانداری، لگن اور محنت کے ساتھ کانگریس پارٹی میں کام کیا، لیکن جس پارٹی میں میں اتنا عرصہ



رہا، اب پارٹی ویسی نہیں رہی اور نہ ہی اس پارٹی کی ویسی سوچ رہ گئی۔ کافی وقت سے تمام لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ آپ کو بی جے پی میں جانا چاہئے، کافی عرصے تک میں نے سوچا، آخر میں میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ دیرآئے درست آئے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قوم کی تعمیر میں جو کام ہورہے ہیں اس کی ملک تعریف کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ برسوں میں ڈبل انجن کی حکومت میں لوگوں نے اترپردیش میں بہت سے منصوبوں کوزمین پر کامیاب ہوتے دیکھا ہے۔ امن وامان بھی ریاست میں بہت اچھا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں یقین دلاتا ہوں کی چھوٹے سے کارکن کے طورپر اترپردیش اورملک کی تعمیر میں جوبھی ذمہ داری بی جے پی دے گی اسے ایمانداری سے پورا کروں گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.