: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ایجنسی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے سال کے موقع پر آج محکمہ ڈاک نے اُن پر سات دائرہ نما ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں
راشٹرپتی بھون میں "گاندھی ایکٹ 150" کے آغاز کے لئے منعقد تقریب میں یہ ڈاک ٹکٹ جاری کئے۔ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دائرہ نما ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں 5، 12، 20، 22 اور 41 روپے کا ایک ایک اور 25 روپے کے دو ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔ ساتوں ڈاک ٹکٹوں کو ایک شیٹ پر سجایا گیا ہے اور یہ شیٹ ملک اور بیرونی ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔ پروگرام میں مواصلات وزیر منوج سنہا بھی موجود تھے۔