: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/20جون(ایجنسی) کانگریس نے بی جے پی کے ان الزامات کو آج سرے سے خارج کر دیا جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے دلت طالب علم رہنما روہت ویمولا کی موت کے مسئلے کو اٹھا کر سیاسی فائدہ اٹھایا۔
مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پیوش گوئل طرف یہ الزام لگائے جانے اور کانگریس کے
صدر راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کئے جانے کے کچھ دیر بعد ہی کانگریس کے میڈیاشعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ مرکزی وزیر مسٹر گوئل "فرضی نیوز" کے ذریعے روہت ویمولا اور ان کی ماں کی تصویر کو بگاڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل کی توہین کرنا مودی حکومت کے 'ڈی این اے' میں ہے اور یہ روز مرہ کی بات ہے۔