the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو کہا کہ خوراک کے ساتھ ساتھ پولٹری فارمنگ اور ایتھنول کی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں مکئی کا استعمال نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
حکومت فصلوں کے تنوع پروگرام کے تحت مختلف اقدامات کے ذریعے مکئی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے مختلف اقدامات اور پیکجوں کے ساتھ کاروباری افراد کی مدد بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران مکئی کی کم از کم امدادی قیمت میں



43 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکئی کی پیداوار میں اضافے سے کاشتکاروں کو بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔
مسٹر تومر نے یہ بات ملک کے اعلیٰ کامرس اور صنعتی ادارے فکی کی طرف سے منعقدہ 'انڈیا مکا سمٹ-2022' کے آٹھویں ایڈیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مکئی کے شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس نے کووڈ-19 سمیت ہر بحران میں ملک کی مدد کی ہے۔ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ بھی حوصلہ افزا رہا ہے، جس کے اعداد و شمار تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.