پٹنہ ، یکم ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ووٹ چوری کا اب تک کا انکشاف ایٹم ہم تھا، اب ان کی پارٹی جو انکشافات کرنے جارہی ہے وہ ہائیڈ روجن بم ہو گا جس کے بعد الیکشن کمیشن اور بی جے پی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔
مسٹر گاندھی نے پیر کے روز بہار میں اختتام
پذیر ووٹر ادھیکار یا تراکی اختتامی تقریب میں کہا کہ کانگریس اتحاد نے مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن چار ماہ بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد نے انہیں بری طرح شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس اتحاد کے ووٹ کم نہیں ہوئے لیکن اپوزیشن اتحاد کے ووٹوں میں کافی اضافہ ہوا۔