دہلی،7 جولائی(ذرائع) ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان کپل دیو نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حیدرآباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام پر بات چیت
کی۔
کپل دیو کے علاوہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بھی چیف منسٹر سے علیحدہ طور پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور فلم سٹی، وی ایف ایکس اور سمارٹ اسٹوڈیوز کے ساتھ اے آئی ٹکنالوجی کے قیام پراپنی دلچسپی ظاہر کی۔